|
اردو لائف کی مختصر تاریخ
اردو لائف کا ِاجرا ایک سکنڈے نیوین
کمپنی کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا۔ آغاز میں یہ ایک سویڈیش ویب
سائیٹ سے منسلک تھی۔ اگست 2000 میں اِسے الگ کر کے باقاعدہ ایک
مکعمل اردو سائٹ کے طور پر شروع کیا گیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ یہ
ایک بلا منافع اردو سائٹ ہوگی۔ اور اس کے تمام جملہ اٍخراجات ذاتی
طور پر ادا کیے جائیں گے۔
شروع میں اردو لائف میں صرف اردو کارڈز اور
فیکس کی سہولت میسر تھی وقت کے ساتھ ساتھ ہم اس میں اضافہ کرتے چلے
گئے۔ سب سے پہلے اردو کا ایک پلگ ان ڈیولپ کیا گیا جس کے زریعے ٹرو
ٹایپ اردو فونٹس کو ویب سائٹ پر متعارف کروایا گیا۔ آہستہ آہستہ
اردو لائف نے مقبولیت حاصل کرنا شروع کر دی، اور ہم نے اس میں
محفلِ مشاعرہ کا اضافہ کر دیا ۔ ساری دُنیا سے ادب و فن سے
لگاؤ رکھنے والے خواتین و حضرات نے اسے بہت پسند کیا۔ اور وقت کے
ساتھ ساتھ ہم اس میں نئے شعراء کا اضافہ کرتے چلے گئے۔
سن 2002 میں پیارہ پاکستان کے عنوان سے
مشہور پاکستانی وادیوں اور پہاڑوں کو بھی اردو لائف کے قاریئین سے
متعارف کروایا گیا۔ نئے فلیش کارڈ کا اضافہ ہوا، اردو شاعری کا
تصوریری شکل میں اجرا کیا گیا۔ نوجوانوں کی راہنمائی کے لیئے آن
لائین میسج بورڈ بات سے بات کا سلسلہ شروع ہوا۔ ہم نے اردو ادب
کی انٹرنیٹ پر کمی و خاص طور پر محسوس کرتے ہوۓ ایک انٹرنیٹ ادبی
پرچہ ادبی افق کے نام سے جاری کیا۔ جو کہ اب ایک مقبول پرچہ ہے
حال ہی میں ہم نے محفلِ موسیقی کا نیا سلسلہ
مکعمل اردو میں شروع کیا، اب نہ صرف آپ اچھی موسیقی سُن سکتے ہیں،
بلکہ اصل اردو فونٹس کی وجہ سے پیج فوراً لوڈ ہو جاتا ہے۔
اردو فونٹس کی تیاری ایک صبر آزما اور دشوار کن
مرحلہ تھی خدا وند کریم کی رحمت سے ہم اِس آزمایش سے بھی سرخرو
ہوئے۔
اردو زبان کا سب سے بڑا مسلہ ایک عالمی اردو
ٹائپ رایٹر کا تھا، ہم نے شب و روز کی محنت سے اس مسلے کا حل
بھی تلاش کر لیا ہے اور بہت جلد اردو لائف کے قارئین اردو لکھ سکیں
گے۔
|