|

شہنائی زندہ --شہنائی
نواز خاموش |
استاد بسم اللہ خان کو متعدد اعزازات ملے لیکن بھارت کے سب سے بڑے
اعزاز ’بھارت رتن‘ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام کی محبت انکا
سب سے بڑا اعزاز تھا۔
یہ سچ ہے کہ شہنائی بجانے کے فن میں استاد بسم اللہ خان نے
پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ عام طور پر ایک ایسا سانس کا
ساز جو روایتی طور پر شادی بیاہ اور مندروں میں عبادت کے
وقت بجایا جاتا تھا اسے اس عظیم فنکار نے کلاسیکی موسیقی
کی ایک ہیئت دلوائی اور پھر بر صغیر سے اس ساز کو باہر
نکال کردنیا بھر میں اسے ایک الگ اور منفرد شناخت دلائی۔ |