اردو لائف اور قلم دوست
کے زیرِ اہتمام مشہور شاعر جناب جمشید مسرورصاحب کے ساتھ 11 جون کی
شب
ایک ورچوئل شام منعقد کی گئی
جس میں دُنیا بھر سے سامعین اور مہمان شعرا نے شرکت کی۔ اس تقریب میں جناب ڈاکٹر سعادت سعید نے مسرور صاحب پر مضمون پڑھا، جناب صفدر ہمدانی نے مسرور صاحب کی
زندگی کے کئی پہلؤں کے بارے میں ہمیں آگاہ کیا۔ جناب صفدر صاحب نے
ہمیں جمشید مسرور کے ایک افسانے سے اقتباس بھی پڑھ کر سنایا۔ جناب
ڈاکٹر رفیع تبسم نے محمود احمد غزنی کی ترجمانی کرتے ہوئے جمشید
صاحب کے بارے میں آپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر افضل شاہد نے اردو
ادب کے حوالے سے کچھ سوالات تیار کیے تھے، جو اس تقریب میں جناب امجد شیخ نے کیے۔ رات گئے تک تمام حاضرینِ محفل جمشید صاحب کی غزلوں پر
جھومتے رہے۔ اس تقریب کےبارے
میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔
اس تقریب کی مکعمل کاروائی کی ریکارڈنگ پیش کی جارہی ہے، اسے سننے کے
لیے آپ کے کمپیوٹر پر ریل پلیر کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
ذیل میں موجود لنکس کو کلک کرنے پر آپ اس تقریب کے حصوں کو سن سکیں گے۔
حرفٍِ آغاز
۔ امجد شیخ باتیں جمشید کی ـ صفدر ہمدانی جمشید مسرور پر مضمون ـ ڈاکٹر سعادت سعید جمشید مسرور کے افسانے سے
اقتباس ـ صفدر ہمدانی جمشید صحاب کے بارے میں ڈاکٹر رفیع تبسم صاحب کے خیالات